28 مئی 2014 - 08:38
یوکرین میں شدید جھڑپیں، 50 باغی ہلاک

یوکرین میں فوج اور روس کے حمایت یافتہ باغیوں کے درمیان بدترین جھڑپوں کے نتیجے میں 50 سے زائد روسی حامی باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یوکرینی فوج کی جانب سے فضائی حملوں کا آغاز ایسے وقت ہوا ہے جب 48 گھنٹے قبل ہی یوکرین کے عوام نے ارب پتی پیٹرو پورو شینکو کو واضح اکثریت سے نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔ نو منتخب صدر نے اپنی پہلی تقریر میں ہی مشرق میں ہونے والی اس بغاوت کو ہمیشہ کے لیے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
باغیوں کی خود ساختہ ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ کے وزیر اعظم الیگزینڈر بورو دائی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ ہمارے 50 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ باغیوں کی جانب سے پیر کو ڈونیٹسک ایئرپورٹ پر قبضہ کیے جانے کے بعد یوکرین کے جنگی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے کارروائی میں حصہ لیا۔ یہ محاذ آرائی پیر کی رات اور منگل کو ایئرپورٹ کی جانب جانے والے روڈ پر جاری رہی اور اس دوران دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ تاہم یوکرین کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اب صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲